*ہم اپنی شخصیت کو کس طرح نکھاریں *

روشنی میں اپنی شخصیت پہ جب بھی سوچنا
اپنے قد کو اپنے سائے سے بھی کم تر دیکھنا
(حمایت علی شاعر)

لوگوں سے کم سے کم توقع رکھیں، اس سے ہم ذہنی دباؤ سے محفوظ رہیں گے
اپنی طبیعت نہیں بلکہ سامنے والے کی قابلیت کے مطابق گفتگو کرنا
گفتگو کرنے سے پہلے ذہن میں اپنی گفتگو کا ڈھانچہ بنانا
گفتگو مختصر مگر پرمغز اور مکمل کرنا
ہم احادیث کو فقط امتحان دینے کیلئے کیوں پڑھیں، بلکہ اپنی زندگی بہتر بنانے کے لئے پڑھیں
ہمیں چاہئے کہ لوگوں کو اُن کے ناموں سے پکاریں
عزت مانگنے سے نہیں ملتی، عزت کردار سے ملتی ہے
جسے اللّٰہ نے عزت دی ہے ہم بھی اُسے عزت دیں
حسد نہ کریں
کامیاب لوگوں کی سیرت میں ایک روشن پہلو وقت کو ضائع نہ کرنا بھی ہے

فرمان باری تعالی:_ "کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا وَ لَا تُسۡرِفُوۡا” کھاؤ اور پیو مگر اسراف نہ کرو (سورہ اعراف آیت 31 کا حصہ)

اس آیت میں ساری طب کو جمع کردیا گیا ہے
ہم اپنے نظام الاوقات کو صفوں کی طرح سیدھا اور برابر رکھیں کہ بیچ میں کوئی چیز داخل نہ ہوسکے
غلطی ہو تو مان لیں اور غلط فہمی ہو تو دور کردیں
دوسروں کے دلوں کو اپنے معاملات سے صاف اور کلیئر رکھیں
اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں
اپنے ارادوں کو پہاڑوں کی طرح مضبوط رکھیں کیونکہ خاک ریت کے ذرات کو تو اڑادیتی ہے لیکن پہاڑوں کو نہیں ہلاسکتی۔

حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو
چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو

*اہـــــــم نـــــــکات⁦*

لوگوں کی نفسیات کے مطابق گفتگو کرنا
مخاطب کو اہمیت دینا
سامنے والے کی عمر، مقام اور مرتبے کے مطابق گفتگو کرنا
جس بات سے ہمارا تعلق نہ ہو اس میں نہ پڑیں
اپنی غلطی جلد مان لیں
برائی کا بدلہ بھلائی سے دیں
درگزر کرنا سیکھیں
عقلمند کو چاہئے کہ اپنے کردار میں کوئی ایسی چیز نہ چھوڑے جس پر لوگ انگلی اٹھائیں۔۔

پروردگار ہم سب کو اپنی شخصیات نکھارنے کے مواقع عطا فرما
آمین یا رب العالمین

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی عابدی “

تبصرہ کریں