” شکرِ پروردگار“
وَ اِذۡ تَاَذَّنَ رَبُّکُمۡ لَئِنۡ شَکَرۡتُمۡ لَاَزِیۡدَنَّکُمۡ وَ لَئِنۡ کَفَرۡتُمۡ اِنَّ عَذَابِیۡ لَشَدِیۡدٌ
﴾سورہ ابراہیم / ۷﴿
اور جب تمہارے پروردگار نے خبردار کیا کہ اگر تم شکر کرو تو میں تمہیں ضرور زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو تو میرا عذاب یقینا سخت ہے۔
امام محمد باقر ( ع) فرماتے ہیں
جس کی اچھی نیت ہوگی،
اسکی روزی میں اضافہ ہوگا..
اور جو اپنے اہل و عیال کے ساتھ خوش رہے گا.
اسکی عمر طولانی ہوگی ..
”بحارالانوار، ج ۷۵ ، ص ۱۷۵”
جس نے اللَّه تعالی پر بھروسہ کیا،
وہ کبھی مغلوب نہیں ہوگا ..
اور جس نے اللَّه تعالی کی بارگاہ میں پناہ لی وہ کبھی شکست نہیں کھائے گا. .
”بحارالانوار، ج ۶۸، ص۱۵۱”
اللّٰہ تعالٰی کی طرف سے نعمت میں اضافہ کبھی منقطع نہیں ہوگا
لیکن کب؟
جب تک اسکے بندوں سے شکر کرنا منقطع نہ ہو..
”بحارالانوار، ج ۶۸، ص۵۴”
وہ عطا کرے تو کریں شکر، وہ گر نہ دے تو نہیں ملال
بڑے بے مثال ہیں فیصلے، کسی فیصلے میں نہیں زوال
”روبی“
پروردگار ہم سب کو صابر و شاکر رکھ
اور زیادہ سے زیادہ شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرما
آمین یا رب العالمین
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”
