” قائدِ اعظم محمد علی جناح “

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 144 ویں سالگرہ ۔ ۔
تمام پاکستانیوں کو بہت بہت مبارک!!
قائد اعظم کراچی، سندھ میں وزیر منشن میں 25 دسمبر 1876 کو پیدا ہوئے۔

”قائد کے نام“
میرے آباواجداد نے
اپنی آزادیوں کے سفر میں
تجھے قائدِ فتح مندی کہا تھا
کہ تو اپنی آواز میں بولتا تھا
قفس میں پرندوں کے پر کھولتا تھا
تری سوچ میں روح عصررواں تھی
جو نقارہ جسم وجاں تھی
قیادت تری
جذبہ و عقل کی لوح پر نقش آزردگاں تھی
ترے قافلے میں وہ لوگ آگئے تھے
جو پچھلی صدی کا نمائیدہ کردار بن کر جیے
ان کی نسلیں
تجھے اپنے خوابوں میں آباد دیکھنا چاہتی تھی
ہماری نئی زندگی کی حدوں میں
جو تاریخ چہرہ گری کررہی ہے
وہاں سب سے اونچائی پر
تیری تصویر رکھی ہوئی ہے
دھول اڑاتے ہوئے روز و شب میں
ترا حوصلہ
عزم و ہمت کے سورج اگاتا رہا
لشکر وشمناں کے مقابل بھی تو
اپنی مشعل جلاتا رہا
اپنی تہذیب کی منفرد اہمیت
جس کی پہچان خود آگہی ہے
جو تیری میں شام رہی
اپنے لوگوں کا و اجتماعی چلن بن گئی
برف گرتی رہی
اور رتیرا ارادہ نئی دھوپ کا استعارہ بنا
ہر سیہ پوش موسم میں تو ہی ستارہ بنا
جوزمیں مدتوں سے غلامی کو پہنے ہوئے تھی
اسے تونے جاہا
تو وہ پاک ارض وطن بن گئی
وہ جو اپنے پرانے حصاروں میں
بوڑھی حویلی میں زخموں سے لبریز تھے
جشن آزادیوں کا منانے لگے
جبر کے خوف سے جل رہے تھے جو لوگ
اپنی خوش رنگ بارش میں آکر نہانے لگے
تازہ خوشیوں کے پرچم اڑانے لگے
میرے آباواجداد نے تجھ کو قائد کہا تھا
کہ تو اپنی آواز میں بولتا تھا
قفس میں پرندوں کے پر کھولتا تھا
(جاذب قریشی)

اے قائدِ اعظم تیرا احسان ہے احسان
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️

” روبی عابدی“

تبصرہ کریں