Merry Christmas

مسیحی برادری دنیا بھر میں حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کی تاریخ کو کرسمس کے جشن کے طور پر مناتی ہے

ہماری طرف سے تمام مسیحی برادری کو
‏” Merry Christmas “

وَالسَّلَامُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدْتُ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّا
‎ذَٰلِكَ عِيسَى ٱبْنُ مَرْيَمَ ۚ قَوْلَ ٱلْحَقِّ ٱلَّذِى فِيهِ يَمْتَرُونَ
‎(سورہ مریم /33-34)
ترجمہ:
اور سلام ہے مجھ پر اس دن جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن دوبارہ زندہ اٹھایا جاؤں گا
یہ ہے عیسٰی بن مریم کے بارے میں قول حق جس میں یہ لوگ شک کررہے تھے۔۔۔

آیت اللّٰہ خمینی کا یہ عمل کافی مشہور ہے کہ جب وہ پیرس میں تھے تو کرسمس کے موقع پہ اپنے محلے والوں کو تحائف بھیجواتے تھے۔ تمام مراجع کا فتوی ہے کہ اسکی مبارک باد دینا منع نہیں ہے
25/ دسمبر کو حضرت عیسی بن مریم (ع) کی ولادت کی تاریخ ہے۔ آیت اللّٰہ خمینی (رح) پیرس میں اپنے قیام کے دوران دی ماہ سن 57 ش کو حضرت عیسی (ع) کی ولادت کے موقع پر دنیا کے سارے عیسائیوں کو خطاب کرکے حضرت عیسی بن مریم (ع) کی ولادت کی مبارکباد دی۔
آیت اللّٰہ خمینی کی اخلاقی، عرفانی شخصیت اور آپ کے پیغامات اور روحانی نظر باعث ہوئی کہ تمام ادیان و مذاہب کے بہت سارے ماننے والے متاثر ہوئے۔ یہاں تک کہ روبن ورث کارنس جیسے عیسائی مفکرین اور تجزیہ نگار ایک سیاسی مفسر اور نامہ نگار اور مغربی مطبوعات کے ادبی مفسر کے عنان سے آیت اللّٰہ خمینی (رح) کی تعریف میں کہتے ہیں
”میرے زاویہ نگاہ سے عصر حاضر کے عیسی ہیں اور در حقیقت عیسی بن مریم کی سازش ناپذیر صلابت اور عکس العمل تھا“

آیت اللّٰہ کا یہ رویہ اور حسن سلوک اس درجہ موثر ہوا کہ ایک دن دیکھا کہ نوفل لوشاتو کے ایک شخص نے آیت اللّٰہ سے اس جگہ کے نمائندوں سے ملاقات کی درخواست کی۔ آیت اللّٰہ نے بلافاصلہ وقت دیا۔ دوسرے دن وہاں 15/ آدمی آیت اللّٰہ سے ملنے پھول کی شاخ لئے آئے۔ آیت اللّٰہ (رح) نے مترجم سے کہا کہ ان کی خیریت پوچھو اور دیکھو کہ انھیں کوئی ضرورت یا کوئی خاص کام ہے؟ ان لوگوں نے کہا: نہیں ہم صرف آیت اللّٰہ سے نزدیک سے ملاقات کے لئے آئے ہیں اور یہ پھول کی شاخ آیت اللّٰہ کے لئے ہدیہ لائے ہیں۔ آیت اللّٰہ (رح) نے بھی مسکراتے ہوئے ایک ایک کرکے پھول کی شاخیں اپنے پاس رکھ دیا۔ وہ لوگ اس سے بہت خوش ہوئے اور اجازت لیکر واپس چلے گئے۔ ( ‎کتاب پرتویی از خورشید، ص: 195)

مسجد و مندر کا یوں جھگڑا مٹانا چاہیے
اس زمیں پر پیار کا اک گھر بنانا چاہیے

مذہبوں میں کیا لکھا ہے یہ بتانا چاہیے
اس کو گیتا اور اسے قرآں پڑھانا چاہیے

وہ دیوالی ہوکے بیساکھی ہوکرسمس ہوکے عید
ملک کی ہر قوم کو مل کر منانا چاہیے

دوستو اس سے بڑی کوئی عبادت ہی نہیں
آدمی کو آدمی کے کام آنا چاہیے
(اختر)

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى

(سورہ طہ-47)

التماسِ دعا "

"روبی عابدی"

تبصرہ کریں