ایام فاطمیہ۔ سوالات و جوابات

ایام_فاطمیہ

کتابوں میں حضرت زہرا (علیہا السلام) کی شہادت کی تاریخ

سوال:
تین دہائیوں میں حضرت فاطمہ زہرا (علیہ السلام) کا غم منایا جاتا ہے کیا یہ” ایام فاطمیہ“ شیعوں کی سند کی بنیاد پر منائی جاتی ہے یا نہیں ؟
یہ بات جو کہی جاتی ہے کہ” ایام فاطمیہ“، چالیس دن نہیں منایا جاتا ، کس حد تک صحیح ہے ؟
” ایام فاطمیہ“ کے شروع ہونے کا معیار کیا ہے ؟
شہادت سے پہلے یا شہادت کے بعد” ایام فاطمیہ“ شروع ہوتے ہیں ؟

جواب:
حضرت زہرا (علیہا السلام) کی شہادت کی تاریخ کے متعلق دو روایتیں ہیں ، ایک روایت یہ ہے کہ رسول اللّٰہ (صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم ) کی رحلت کے 75 دن بعد آپ کی شہادت ہوئی ، اس روایت کی بنیاد پرآپ کی شہادت کی تاریخ 13 جمادی الاول اور
دوسری روایت یہ ہے کہ رسول اللّٰہ (صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم) کی رحلت کے 95 دن بعد آپ کی شہادت واقع ہوئی ، اس روایت کی بنیاد پر آپ کی شہادت کی تاریخ 3 جمادی الثانی ہے اور
13جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی ان تمام 29 دن کو ”ایام فاطمیہ “ کہا جاتا ہے ۔

حضرت زہرا (سلام اللّٰہ علیہا) کی شہادت کے ایام کو محدود کرنا
سوال:
ایام فاطمیہ کے 20 دنوں کو معین فرمائیے اور اسی طرح یہ بھی بتائیے کہ ان ایام میں عقد اور شادی (رخصتی) کی رسومات وغیرہ کو انجام دینا کیسا ہے ؟

جواب:
جمادی الاول کے دو روز 13، 14، جمادی الثانی کے تین روز 1، 2 و 3 ”ایام فاطمیہ“ سے مخصوص ہیں لیکن ان دونوں تاریخوں کے درمیان عقد اور شادی (رخصتی) کی رسومات کو (شرعی موازین کی رعایت کرتے ہوئے) انجام دینے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ امام کی ولادت بھی منائی جائے
(آیت اللہ مکارم شیرازی صاحب)

This mourning for the “Days of Fatemia”, applies to 02-days of Jamadi-ul Awal : 13th, 14th and Jamadi-us Thani 1st, 2nd, 3rd only.
Performing/Celebrating wedding (Nikkah and Rukhsati) during these days Can be done without any problem or restrictions. Celebrating birthdays of any Imams are also permissible.
(Ayotullah Makaram Sherazi)

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”

تبصرہ کریں