” بہترین انسان کی صفات “

پیغمبر اکرمؐ نے حضرت علیؑ سے فرمایا: اے علیؑ! جو لوگوں کی خطاؤں کو در گذر نہیں کرتا ہے وہ بدترین فرد ہے اور اس سے بدتر وہ ہے جس کے شر سے خود انسان محفوظ نہ سمجھتا ہو اور اس کے خیر کا امیدوار نہ ہو۔

    بحار الانوار میں کتاب "اکمال الدینسے منقول ہے کہ حضرت علیؑ نے بہترین انسان کے سلسلہ میں پیغمبر اکرمؐ سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا:

1۔ واجبات و فرائض کا ادا کرنے والا سب سے بڑا عابد ہے۔

2۔ جو اپنے لئے پسند کرتا ہے وہی دوسروں کیلئے پسند کرنے والا عادل ترین فرد ہے۔

3۔ اپنے مال کی زکات (اور دیگر واجبات جو مال پر عائد ہوتے ہیں) ادا کرنے والا سب سے سخی انسان ہے۔

4۔ حق گوئی خواہ اس کیلئے مضر ہو یہ سب سے زیادہ تقویٰ ہونے کی علامت ہے نیز بے جا بحث و جدال سے پرہیز کرنا۔

5۔ محرمات سے پرہیز کرنا سب سے زیادہ زاہد ہونے کی علامت ہے۔

6۔ زمانہ کے تغیر و تبدیلی سے عبرت حاصل کرنے والا سب سے زیادہ بیدار انسان ہے۔

7۔ موت کو یاد کرتے رہنا یہ ہوشیار ترین فرد ہونے کی علامت ہے۔

8۔ دوسروں کے علوم سے فیض حاصل کرنے والا سب سے بڑا عقلمند ہے۔

9۔ دوسروں سے زیادہ علم رکھنے والا دوسروں سے زیادہ بافضل ہے۔

10۔ جس کا اخلاق سب سے بلند ہو وہ سب سے زیادہ با ایمان فرد ہے۔

11۔ اپنے خواہشات نفس پر غلبہ حاصل کرنے والا سب سے بڑا بہادر و شجاع ہے۔

12۔ واجبات و فرائض کی ادائیگی میں سبقت سے کام لینے والا

سب سے زیادہ بااصول انسان ہے

پروردگار ہم سب کو بہترین انسان بننے کی ہمت اور توفیقات نصیب فرما

آمین یا رب العالمین

بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا

آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا

(مرزا غالب)

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی

سورہ طہ "47”

التماسِ دعا

”روبی عابدی“

تبصرہ کریں