” ظرف“

جب ہم ایک گلاس میں حد سے زیادہ پانی ڈالتے ہیں تو پانی گلاس سے بہنے لگتا ہے

قصور وار ہم ہیں، کہ کلاس کی حد نہیں دیکھی

قصوروار گلاس نہیں کہ وہ اتنا چھوٹا کیوں ہے

کیونکہ اس کی حد سے زیادہ پانی ڈالا ہے. اس لئے بہا ہے

پس اسی طرح ہمیں ایسے افراد کے ظرف کا خاص خیال رکھنا چاہئے جو ہمارے سامنے ہیں. کہیں ہم ان کے ظرف سے زیادہ ان کو نہ دے دیں کہ ان کے اوپر سے بہہ جائے

کم ظرف کی نیت کیا پگھلا ہوا لوہا ہے

بھر بھر کے چھلکتے ہیں اکثر یہی پیمانے

(سراج لکھنوی)

ہماری دعا ہے کہ پروردگار ہم سب کو کم ظرفوں سے محفوظ رکھے

آمین یا رب العالمین

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى

(سورہ طہ-47)

التماسِ دعا

روبی عابدی

تبصرہ کریں