امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام بن عبد المطلب بن ھاشم بن عبد مناف 13 رجب ،30 عام الفیل ، یعنی ہجرت نبوی سے 23 سال پہلے پیدا ہوئے
ولادت با سعادت حضرت امام علی ابنِ ابیطالب علیہ السلام کے پرمسرت موقع پہ ہم اور ہماری فیملی رسول اللَّه، خانوادہ رسولٌ، خصوصاً امام عصر عج اور تمام مومنین و مومنات مسلمین و مسلمات کو ہدیۂ تہنیت پیش کرتے ہیں
علیْ کی ذات والا وجہ فخر زہد و طاعت ہے
علیْ کا روئے انور دیکھنا عین عبادت ہے
نسب: علی بن ابی طالب بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قُصَی بن کلاب، ہاشمی قرشی ہیں۔[مفید، الارشاد، ۱: ۱۵]
والد: آپ کے والد حضرت ابو طالب ایک سخی اور عدل پرور انسان اور عرب کے درمیان انتہائی قابل احترام تھے۔ وہ رسول اللَّه کے چچا و حامی اور قریش کی بزرگ شخصیات میں سے تھے۔[ابن اثیر، اسد الغابہ، ج 1، ص 15]
والدہ: آپ کی والدہ فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبد مناف ہیں۔[مفید، ارشاد، ج 1، ص2۔]
بھائی: طالب، عقیل اور جعفر ہیں۔
بہنیں: ہند یا ام ہانی، جمانہ، ریطہ یا ام طالب اور اسماء ہیں۔[مجلسی، ج 19، ص 57۔]
امیرا لمومنین علی (ع) کی کنیت:
ابوالحسن ، ابوالحسین ، ابوالحسنین ، ابوالسبطین ، والرحانشین اورابوتراب ۔
ان میں سے زیادہ معروف کنیت ابوالحسن اور ابوتراب ہیں ۔
امیرا لمومنین علی (ع) کے القاب:
امیرالمومنین ، سید الوصین ، سیدالمرسلین ، سید الاوصیا ، سید العرب ، خلیفۃ الرسول ، امام المتقین ، یعسوب الدین ، مصر رسول اللَّه ، حیدر ، مرتضی ، وصی وغیرہ ہیں
علی امام من است و منم کنیزِ علی
ھزار جانِ گرامی فداۓ نام علی
(غلام کی جگہ کنیز کی تبدیلی)
ابولآئمہ امام علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کادِن درحقیقت انسانیت کی تاریخ میں ایک بے مثال شخصیت کی ولادت کادِن ہے۔
کوئی دوسری شخصیت ،عظمت کے لحاظ سے رسولِ خداصلی اللَّه علیہ وآلہ وسلم کے بعد امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے برابر نہیں ہے۔
آپ ؑکی ولادت کا دِن تمام مسلمانوں بلکہ تمام مظلوموں، عدالت پسندوں اور حریت پسندوں کے لیے عظیم دِن ہے۔
اور عظیم الشان دِن ہونے کے ساتھ ساتھ درس کا دِن بھی ہے ۔
ہمیں امام المتقین امام علی علیہ السلام کی مبارک ،پاکیزہ ونورانی زندگی سے درس لینا چاہیے، اگرہم آپ کی زندگی طیبہ سے درس لینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تویہ ہمارے لیے اِس عیدکی سب سے بڑی عیدی ہوگی
یہ بات غلط لوگ جو کہدیں وہ ولی ہوں
بس بات ہی اتنی سی کہ پیروئے نبی ہوں
جو علم ملا ہم کو اسی گھر سے ملا ہے
میں از کہ کنیزان ِ علیْ، ابن ِ علیْ ہوں
(شمس سے معذرت شعر میں ردوبدل پہ)
شیخ جی سبب کیا ہے ہر رجب کی تیرہ کو
ہم خوشی مناتے ہیں آپ بلبلاتے ہیں
😀🙏😀
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”
