Happy Father’s Day ” والد کا دن مبارک“.

ہمارے مرحوم والد, سسر اور بھائی بہنوئی اپنے شوہر سمیت ہماری فرینڈ لسٹ میں موجود تمام مرد دوستوں کو جو والد ہیں بھائی ہیں بیٹے ہیں یا والد بنے والے ہیں یا مستقبل میں بنیں گے
ان تمام کو ہماری طرف سے
13 رجب کے دن ہمارے آئمہ علیہ السلام کے جد،
ہم سب کے والد
ہم سب کے بعدِ رسول سرپرست
امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی ولادت پہ دل کی گہرائیوں سے
والد کا دن مبارک 🥰🥰🥰ُ

HAPPY FATHER’S DAY!!!

”باپ کا حق “
حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے نقل ہے کہ آپ نے فرمایا:
ایک شخص نے حضرت پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ و آلہ و سلم سے دریافت کیا کہ بیٹے پر باپ کا حق کیاہے؟ ۔
آنحضرت نے فرمایا:
1۔اسے نام لے کر نہ پکارے ۔
2: راستہ چلنے میں اس کے آگے نہ بڑھ جائے۔
3: اس سے پہلے نہ بیٹھے ۔
4: کوئی ایسا کام نہ انجام دے کہ لوگ اس کے باپ کو برا بھلا کہیں۔ ( بحار الانوار ، ج/۷۴ص/۴۵)

یاد رکھیں اس امت کے باپ آئمہ ہیں ہمارے کسی عمل سے کہیں انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے
آمین یا رب العالمین

اس خوشی کے موقع پہ ایک سورہ فاتحہ ہمارے والد مرحوم
(سید شوکت حسین عابدی ابنِ سید راحت حسین عابدی )
کے لئے

ان کے ہونے سے بخت ہوتے ہیں
باپ گھر کے درخت ہوتے ہیں

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
“روبی عابدی”

تبصرہ کریں