دنیا انگشت بہ دندان ہے
نقش حیرت بن گئی دنیا ستاروں کی طرح
سب کی سب آنکھیں کھلی ہیں جاگتا کوئی نہیں
(شہزاد)
بہت اہم موضوع ہے کہ پوپ کیوں گئے ملنے آیت اللّٰہ سیستانی سے کیونکہ دنیا میں جس کو بھی ملنا ہوتا ہے وہ پوپ سے ملنے ویٹیکن سٹی میں جاتے ہیں پوپ کبھی کسی سے ملنے کہیں نہیں گئے آخر یہاں کیوں؟
اس کے پیچھے ایک بہت اہم بات ہے پوپ آیت اللّٰہ سیستانی کا شکریہ ادا کرنے گئے تھے
کس بات کا شکریہ؟
ایسی کیا بات ہوئی کہ پوپ کو عراق جانا پڑا؟
پسِ منظر کچھ یوں ہے کہ
داعش نے عیسائی لڑکیوں کو اغوا کیا اور ان کو بازار میں بیچنے کے لیے لائے اب یہاں ہمیں اپنے مرجع کی شخصیت کو سامنے رکھنا ہے
شیعت کا روشن چہرہ !
آیت اللّٰہ سیستانی دام ظلہ نے حکم دیا ہے کہ داعش نے جن عیسائی لڑکیوں کو گرفتار کیا اور اب انہیں بیچ رہے ہیں اُن عیسائی لڑکیوں کو خرید کر عزت کے ساتھ اُن کے والدین تک پہنچایا جائے۔
اس اعلان نے دنیائے مسیحت کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور آقاء سیستانی کا مقام اور عزت پوری دنیا میں بلند کر دیا ۔
عیسایت کے سب سے بڑے پوپ عراق پہنچے ہیں تاکہ وہ آیت اللّٰہ سیستانی کے چھوٹے سے گھر میں اُن سے ملاقات کر سکیں اور عیسائی چرچ کے ذریعے کے مطابق کسی پوپ کا کسی کے گھر پر جا کر ملنے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ دنیائے شیعت کے عظیم مرجع کا ایک چھوٹا سا کرائے کا گھر دنیا کے بادشاہوں کے محلات پر بھاری ہوگیا۔
ہوائے کوفۂ نا مہرباں کو حیرت ہے
کہ لوگ خیمۂ صبر و رضا میں زندہ ہیں
(عرفان)
محلات کے مالک پوپ سے ملنے رومن کیتھلک چرچ ویٹیکن سٹی آتے ہیں اور وہی پوپ، علی ابنِ ابی طالب کے بیٹے سے اس کے چھوٹے سے گھر میں ملنے آئے ہیں شکریہ ادا کرنے ۔ آج سے پہلے پوپ نے ایسی چھوٹی گلی نہیں دیکھی ہوگی جس میں آج کی دنیائے شیعت کا سب سے بڑا انسان رہتا ہے ۔
دنیاکےسبسے_بڑےمذھبعیسائیکاسبسے۔ بڑاعالمعلیابنابیالطالبکےفرزندآیۃ اللّٰہالعظمیٰسماحۃ السید علی الحسینی السیستانی دام ظلہ
کے ساتھ ملاقات کو نجف اشرف آپ کے کرایہ کے مکان پہنچے
امام موسیٰ کاظم علیہ کا ارشاد گرامی
عالم دین کے ساتھ مٹی پر بیٹھنا بادشاہ سے مسند پر بیٹھنے سے افضل ہے
پروردگار سماحۃ السید کو طول حیات بابرکت زندگی عطا فرمائے اور شیعت کو دنیا میں سربلند فرمائے
"آمین یا رب العالمین "
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
”روبی عابدی“
نوٹ: آیت اللّٰہ سیستانی کے آفیشل سائیٹ کی اپڈیٹ
The Supreme Religious Authority, Sayyid Ali al-Husseini al-Sistani, hosted His Holiness Pope Francis during an exceptional gathering in the Holy City of Najaf. Read more here:
https://imam-us.org/pope-francis-meets-ayatullah-sayyid-al-sistani