بڑے خلوص سے جو تھامتے ہیں ہاتھوں کو
اُسی خلوص سے کل خاک میں ملا دیں گے
(روبی عابدی)
قرآن مجید اس بات پر بہت تاکید کرتا ہے کہ تمام انسان بلکہ تمام(ذی روح)کو ایک نہ ایک دن ضرور مرنا ہے اور کوئی بھی اس دنیا میں ہمیشہ زندہ رہنے والا نہیں ہے،
کُلُّ مَنۡ عَلَیۡہَا فَانٍ (رحمٰن / 26)
جو بھی روئے زمین پر ہے سب فنا ہو جانے والا ہے۔
(کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوتِ)(آل عمران / 185۔ انبیا ء / 35 )
ہر ایک کو موت کا مزہ چکھنا ہے،
(اِنَّکَ مَیِّتٌ وَّ اِنَّہُمۡ مَّیِّتُوۡنَ ( زمر۔/ 30)
(اے رسول) یقینا آپ کو بھی انتقال کرنا ہے اور انہیں بھی یقینا مرنا ہے۔
(وَماَجَعَلْناَ لِبَشَرٍمِنْ قَبْلِکَ اَلْخُلْدَ أَفَاِ ینْ مِتَّ فَہُمُ اَلْخالِدُونَ )
(انبیاء /34)
اور ہم نے آپ سے پہلے بھی بشر کے لئے ہمیشگی نہیں قراردی تو کیا اگر آپ مر جائیں تو یہ لوگ ہمشہ باقی رہیں گے ۔
نتیجتاً موت ایک قانون کلی اور ناقابل انکار حقیقت ہے جس سے کسی شئے کو بھی فرار نہیں ہے۔
پروردگار خاتمہ بالخیر کرنا🙏
آمین یا رب العالمین
“وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”
