ولادت باسعادت امام وقت امام حجت قائم آلِ محمد صلی اللّٰہ و علیہ وآلہ وسلام

ہمارے طرف پندرہ (15) شعبان کی فجر کا وقت آگیا ہے ہم سب کے مولا و آقا امامِ عج کی ولادت باسعادت ہوگئی ہے خوشی کے اس پرمسرت موقع پہ موجودہ زمانہ کے مولا عج کی ولادت پہ رسول اللّٰہ، امام حسن عسکری ع بی بی نرجس خاتون،
خانوادہ رسول اللَّه ص، تمام مومنین و مومنات کو اور خصوصا خود مولودِ نیمہ شعبان کو ولادت باسعادت بہت بہت مبارک !!

تیرے فراق میں ہم بے قرار یامہدی
ہے کب تلک سفر انتظار یامہدی
تیرے بغیر گلستان کہاں ؟ گل زھرا
تیرے بغیر نہیں کوئی بہار یامہدی
تیرے وجود کی برکت سے ہے جہاں باقی
و گر نہ اتنا کہاں پا یدار؟ یا مہدی
نطام عدل الہی کو اب کریں رائج
نہیں ہے تجھ سا شریعت مدار یا مہدی
عدو ہیں آج صف آرا سبھی محازوں پر
اٹھاو ہاتھ میں اب ذوالفقار یامہدی
مریض عشق کی خاطر تمہارا نام شفا
ہر ایک قلب کی ہے تو نکھار یا مہدی
(سجاد اطہر)

‎السَّلَامُ عَلَيْكَ وَ نُريدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذينَ اسْتُضْعِفُوا فِي اْلأَرْضِ وَ نَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَ نَجْعَلَهُمُ الْوارِثي
السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا بَقِيَّةَ اللهِ فِي أَرْضِهِ وَ حُجَّتَهُ عَلَى خَلْقِهِ وَ الْمُوَلَّى لِأَمْرِهِ وَ الْمُؤْتَمَنَ عَلَى سِرِّه‏
‎اللَّه اور اس کے فرشتوں کا سلام ہو روئ زمین پر آخری ذخیرہء آسمانی پر ،سلام ہو حضرت حجت پر جو صاحب امر ہیں کہ پروردگار نے تمام امتوں کو ان کی اور ان کے ظہور کی خوشخبری سنائی ہے ۔وہ موجود کہ جس کے ظہور سے اسلام مکمل طور پر دنیا والوں کے سامنے ظاہر ہو گا اور اس دور میں انسانی عقلیں سرعت کے ساتھ علم اور کمال کا راستہ طے کریں گی ۔

چشم وچراغ دیدہٴ نرجس عین خداکی آنکھ کاتارا
بدرکمال نےمہٴ شعبان چودھواں اختراوج بقاکا
حامی ملت ماحیٴ بدعت کفرمٹانے خلق میں آیا
وقت ولادت ماشاء اللَّه قرآن صورت دیکھ کے بولا
وَقُلْ جَآءَ ٱلْحَقُّ وَزَهَقَ ٱلْبَٰطِلُ ۚ إِنَّ ٱلْبَٰطِلَ كَانَ زَهُوقًا
(نسیم امروہوی)

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
"یا ابا صالح المہدی العجل، العجل، العجل”
🌹❤️🌹❤️🌹

"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”

تبصرہ کریں