ان چیزوں سے روزہ باطل نہیں ہوتا

ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی مختلف گروپ پہ اور انبوکس میں بار بار اس طرح کے سوالات پوچھے جارہے ہیں تو ہم نے سوچا ایک ہی جگہ پوسٹ کردیں

سوالات 👇👇
کیا ہم روزے میں سر پر تیل لگا سکتے ہیں؟
کیا ہم روزے میں جسم پر تیل لگا سکتے ہیں؟
کیا ہم روزے میں سر پر کلر یا ہاتھ پر مہندی لگا سکتے ہیں؟
کیا ہم روزے میں سر پر برف رکھ سکتے ہیں؟
کیا ہم روزے میں ناخن کاٹ سکتے ہیں؟
کیا ہم روزے میں کوئی کریم یا لوشن لگا سکتے ہیں؟
کیا ہم روزے میں آنکھوں میں سرمہ لگا سکتے ہیں؟
(البتہ اگر اس کا مزہ یا بو حلق تک پہنچے تو مکروہ ہے)
کیا ہم روزے میں سر کے یا جسم کے غیر ضروری بال (انڈرشیو) کاٹ سکتے ہیں؟
کیا ہم روزے میں داڑهی بنوا سکتے ہیں؟
کیا ہم روزے میں فیشل یا ویکسنگ کروا سکتے ہیں؟
کیا ہم آئی برو بنوا سکتے ہیں؟
کیا ہم روزے میں خوشبو(پرفیوم،عطر) لگا سکتے ہیں؟
(اس سے روزہ مکروہ بھی نہیں ہوتا)
کیا ہم روزے میں خون ٹیسٹ یا عطیہ دیں سکتے ہیں؟
(اتنا خون دینا جو کمزوری کا باعث نہ بنے)
کیا ہم روزے میں شیشہ دیکھ سکتے ہیں؟ (روزہ میں احرام کی حالت نہیں ہوتی)
کیا نامحرم کو دیکھنے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے (البتہ نامحرم کی طرف بری نگاہ سے دیکھنا حرام ہے)
کیا نماز نہ پڑھنے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے (البتہ بذاتِ خود نماز نہ پڑھنا حرام ہے)
کیا ہم روزے میں غسل یا شاور کرسکتے ہیں؟

ان👆🏻 سب کا جواب یہی ہے کہ ان سب چیزوں سے روزہ باطل نہیں ہوتا اور یہ کام حالتِ روزہ میں بغیر کسی تردد کے انجام دیئےجا سکتے ہیں

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی عابدی”

تبصرہ کریں