عید کا پیغام

‎ اَلسَّلاَمْ عَلَيْكُمْ
"عید کا پیغام "

عید ان کی نہیں جنھوں نے عمدہ لباس سے اپنے آپ کو زیب تن کیا،
بلکہ حقیقتاً عید تو ان کی ہے جو اللّٰہ کی وعید اور پکڑ سے ڈر گئے۔
عید ان کی نہیں جنھوں نے بہت سی خوشبوؤں کا استعمال کیا
عید تو ان کی ہے جنھوں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور اس پر قائم رہے۔
عید ان کی نہیں، جنھوں نے بڑی بڑی دیگیں چڑھائیں اور بہت سے کھانے پکائے۔
عید تو ان کی ہے جنھوں نے بہ قدر استطاعت اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت کی اور نیکی کی راہ پر گامزن ہوئے۔
عید ان کی نہیں جو آفاق میں گم ہوگئے
بلکہ عید ان کی ہے جن میں آفاق گم ہوجائے۔
بندہ آفاق نہیں صاحب آفاق بنیں اور تقویٰ کی روش اختیار کریں۔
عید ان کی نہیں جنھوں نے چمکتی دمکتی گاڑیوں میں سفر کیا،
بلکہ عید ان کی ہے جنھوں نے ترک گناہ کو شیوہ زندگی بنالیا۔
عید ان کی نہیں جنھوں نے اپنے مکانوں کی آرائش و زیبائش کی
بلکہ عید تو ان کی ہے جو دوزخ کے پل سے بخیر و عافیت گزر گئی

”عید کے دن غریبوں کو خوشحال اور غنی کرو۔“
اس لیے صدقہ فطر کو واجب قرار دیا گیا
”روزوں کی عبادت اس وقت تک زمین و آسمان میں معلق اور بارگاہ ایزدی میں قبول نہیں ہوتی جب تک ہر وہ شخص صدقہ فطر ادا نہیں کردیتا، جو صاحب نصاب ہو۔“
اس سے معلوم ہوا کہ اسلام کی نظر میں انسان کی تخلیق کا مقصد یہ ہے کہ اسے درد دل کے واسطے پیدا کیا گیا ہے،
جو انسان رحم دل نہیں، سنگ دل ہے، اپنی ہی ذات میں مگن رہتا ہے۔
دوسروں کی دنیاوی ضروریات کا خیال نہیں رکھتا۔ بھوکے، پیاسے، غربت کے مارے انسانوں کو دیکھ کر اس کا دل نہیں روتا، وہ کسی کے درد کی دوا نہیں بنتا۔ وہ مسلمان تو بڑی بات، انسان کہلانے کا حق دار بھی نہیں۔

"عید کے حقیقی معنی خوشی اور مسرت وانبساط کے ہیں۔
عید الفطرکہنے کی ایک وجہ یہ بھی ممکن ہے کہ فطر اور افطار ہم معنی ہیں۔ جس طرح ہر روزے کا افطار بعداز غروب کیا جاتا ہے، اسی طرح پورے ماہ رمضان المبارک کا افطار عید کے روز سعید ہوتا ہے۔
لہٰذا اس مبارک دن کو عید الفطر سے موسوم کیا جاتاہے
عید دراصل نعمت صیام کے حصول پر ایک شکرانہ ہے۔ جس طرح ہفتے بھر کی نمازوں کا شکرانہ جمعہ کی نماز میں رکھا گیا ہے، اسی طرح مہینے بھر کے روزوں کا شکرانہ عید میں رکھا گیا ہے۔
عید کو عید اس لیے کہتے ہیں کہ وہ عود کر ہر سال آتی ہے۔ عود کا اطلاق دیگر تہواروں اور ایام پر بھی ہوسکتا ہے۔
"اقتباس”

”ہماری اور ہماری فیملی کی طرف سے سب کو عید مبارک“

مگر اس خوشی کے موقع پہ ان کو نہیں بھول جائیے گا جن کے پیاروں کو آج کل موت کی نیند سلایا جارہا ہے ۔
"الفاتحہ”

#PalestinianLivesMatter

#AlAqsa

جب تک تمام شہر مہکتا نہ پائیں گے
کیسے بتاؤ عید کی خوشیاں منائیں گے

"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”

تبصرہ کریں