”کامیاب لوگو ں کی علا متیں“

امام علی علیہ السلام کا میاب لوگوں کی علامتوں کو یوں بیان فرماتے ہیں:
پروردگار رحمت کرے اس بندہ پر جو:
کسی حکمت کو سنیں تو محفوظ کریں،
کسی ہدایت کی دعوت دی جائے تو اس سے قریب تر ہو جائیں،
اگر کسی راہنما سے وابستہ ہو جائیں تو نجات حاصل کریں،
اپنے پروردگار کو ہر وقت نظر میں رکھیں،
گناہوں سے ڈرتے رہیں،
خالص اعمال کو آگے بڑھائیں اور نیک اعمال کرتے رہیں،
خواہشات پرغالب آجائیں اور تمناؤں کو جھٹلا دیں،
صبرکو نجات کا مرکب بنا لیں اورتقوی کو وفات کا ذخیرہ قرار دیں،
روشن راستہ پر چلیں اور واضح شاہراہ کو اختیار کریں.
(نھج البلاغہ خطبہ 76)

اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ
جس دئیے میں جان ہوگی وہ دیا رہ جائے گا
(محشر بدایونی)

“وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
”روبی عابدی“

تبصرہ کریں