حیات کیا ہے؟

حیات لذت آزار کا ہے دوسرا نام،
نمک چھڑک تو چھڑک، ُزخم پر دوا نہ لگا
(آرزو لکھنوی)

ہمیں ہمیشہ کوشش کرنا چاہئے کہ ہماری وجہ سے کسی کی زندگی میں کوئی دکھ نہ آئے نہ زبان سے اور نہ ہمارے عمل سے کسی کو کوئی تکلیف پہنچے
ہمیں اپنے آپ سے دوسروں کو اسی طرح بچانا چاہئے جیسے ہم خود اپنے کو بچانے کی جدوجہد کرتے ہیں

ہر نفس عمر گزشتہ کی ہے میت فانی
زندگی نام ہے مرمر کے جیے جانے کا
(فانی بدایونی)

وقال عليه السلام: نَفْسُ الْمَرْءِ خُطَاهُ إِلَى أَجَلِهِ (نہج البلاغہ/ 74)
(نَفَسُ المَرْء خُطَاهُ إلى أَجَلِه): كأن كلّ نَفَس يتنفسه الإِنسان خطوةٌ يقطعها إلى الأَجل.).
فرمانِ امام علی علیہ السلام
انسان کی ایک ایک سانس موت کی طرف ایک قدم ہے۔
انسان کی ہر سانس ایک قدم ہے جو اسے موت کی طرف بڑھائے لیے جارہا ہے.
یعنی جس طرح ایک قدم مٹ کر دوسرے قدم کے لیے جگہ خالی کرتا ہے اور یہ قدم بڑھانا منزل کے قرب کا باعث ہوتی ہے , یونہی زندگی کی ہر سانس پہلی سانس کے لیے پیغام فنا بن کر کاروان زندگی کو موت کی طرف بڑھائے لیے جاتی ہے۔ گویا جس سانس کی آمد کو پیغام حیات سمجھا جاتا ہے، وہی سانس زندگی کے ایک لمحے کے فنا ہو نے کی علامت اورمنزل موت سے قرب کا باعث ہوتی ہے کیونکہ ایک سانس کی حیات دوسری سانس کے لیے موت ہے اور انہی فنا بردوش سانسوں کے مجموعے کا نام زندگی ہے.

حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو
چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو
(مخدوم)

آخیر میں سب سے گزارش ہے کہ ہماری وجہ سے اگر کسی کا دل دُکھا ہو یا ہم نے کبھی کسی کی دل آزاری کی ہو یا ہماری پوسٹس یا کمنٹس کسی کو برے لگے ہوں تو ہماری معذرت کو قبول فرمائیں 🙏🙏

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا "
“روبی عابدی”

تبصرہ کریں