حقیقت کیا ہے؟ (پوسٹ نمبر 1)

کیا یہ حقیقت ہے کہ امام زمان (عج) ظہور کرنے کے بعد ہر 1000 بندوں میں سے 999 بندوں کو قتل کریں گے ؟

ایک چینل میں شیعہ کتب سے روایات کو پڑھا جاتا ہے کہ جب امام مہدی عج ظہور کریں گے تو ہر 1000 بندوں میں سے 999 بندوں کو وہ قتل کریں گے اور ان میں سے فقط ایک بندے کو زندہ چھوڑیں گے۔
کیا شیعہ کتب میں مذکورہ ایسی روایات معتبر ہیں یا نہیں ؟

جواب اول: یہ روايات ضعيف ہیں۔
تاریخ اسلام میں اور خاص طور تاریخ اسلام کی ابتداء میں جھوٹی اور جعلی روایات کو گھڑنا، اور انکو رسول اللّٰہ (ص) اور انکے اہل بیت (ع) سے نسبت دینا، ایک عام رواج اور بعض دین فروش لوگوں کے لیے مال کمانے کا ذریعہ بن چکا تھا۔
غاصب اور ظالم حکمران کہ جو در حقیقت حقیقی اسلام اور مسلمانوں کے دشمن تھے، درہم و دینار کی بے حد و بے حساب رشوت دینے کے ساتھ جھوٹی اور جعلی احادیث کو ایجاد کرنے والوں کی مزید حوصلہ افزائی کیا کرتے تھے کہ ان جیسی غلط اور جھوٹی حدیثوں کے ذریعے انکو انکے اہداف تک پہنچانے کی راہ ہموار کریں اور انکی ظالمانہ اور غاصبانہ حکومت و خلافت کو شرعی رنگ دینے میں انکی مدد کریں۔
حتی روایات میں ہے کہ ظالم حکمران جب ایک موضوع کے بارے میں حکم دیتا تھا کہ فلاں موضوع کے بارے میں احادیث تیار کرو تو وہ اپنی تمام مملکت میں سارے والیوں کو سرکاری طور پر حکم دے دیتا تھا، اور جب اس موضوع کے بارے میں بہت سی احادیث جمع ہو جاتی تھیں، تو دوبارہ حکم دیتا تھا کہ اب اس موضوع کے بارے میں کافی احادیث جمع ہو گئیں ہیں، اب تم لوگ دوسرے فلاں صحابی یا فلاں موضوع کے بارے میں احادیث گھڑنا شروع کر دو ۔اقتباس

(نوٹ:
باقی آئندہ ان شاءاللّٰہ اس پہ تفصیلی بات کے لئے کچھ دن تک مسلسل پوسٹ ہوں گی )

یزید وقت کی نسلوں پہ وار کرتے رہو
منافقـــــــوں کی قبا تار تار کرتے رہو
یزید وقت سے لڑنا، ہے نصرت مہدی(عج)
یہی نہیں کہ فقط انـــــــتــــــظار کرتے رہو
ضرور ہوگا ظہورِ امامْ حق اک روز
تم اپنے دل کو ذرا بـــــیقرار کرتے رہو

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”

تبصرہ کریں