حقیقت کیا ہے؟ (پوسٹ نمبر 2)

“گذشتہ سے پیوستہ “
کیا یہ حقیقت ہے کہ امام زمان (عج) ظہور کرنے کے بعد ہر 1000 بندوں میں سے 999 بندوں کو قتل کریں گے ؟

جواب: یہ ضعیف روایت ہے مستند قطعا نہیں ہے
مزید تفصیل
اسلامی معاشرے میں جھوٹی اور جعلی احادیث گھڑنے کا سلسلہ کئی سو سالوں تک جاری رہا، یہاں تک کہ ہزاروں اور لاکھوں جعلی احادیث اسلامی معاشرے میں پھیل گئیں کہ جہنوں نے مسلمانوں کے عقیدے و دین کو بری طرح آلودہ کر دیا ہے، حتی 1400 سال گزرنے کے بعد بھی اس آلودگی کے اثرات کو بڑے واضح طور پر محسوس کیا اور دیکھا جا سکتا ہے۔
طبیعی ہے کہ مسلمانوں کا عقیدہ مہدویت بھی اس قاعدے سے مستثنی نہیں تھا اور جعلی احادیث گھڑنے کے ناپاک جراثیموں سے محفوظ نہیں تھا۔ تاریخ اسلام میں بہت سے افراد نے جھوٹی اور جعلی احادیث اور موضوعات کو گھڑ کر مہدویت کا دعوی کیا تھا اور خود کو آخر الزمان کا منجی (نجات دہندہ) ثابت کرنے کی کوشیش کیں تھیں۔
یہ ظالم و غاصب حکمران کوشش کرتے تھے کہ اپنے غلط اور ظالمانہ کاموں کی تاویل و توجیہ کرنے کے لیے، جعلی روایات میں انہی غلط اور ظالمانہ کاموں کو رسول اللّٰہ (ص) اور انکے اہل بیت (ع) کی طرف نسبت دیتے تھے، تا کہ مسلمان کہیں کہ اگر ہمارے حاکم ان ظالمانہ کاموں کو انجام دیتے ہیں تو کیا ہوا، رسول اللّٰہ نے بھی اپنے زمانے میں ان کاموں کو انجام دیا تھا اور امام مہدی عج بھی آ کر یہی کام انجام دیں گے ۔
امام مہدی (عج) کا ظاہر ہو کر لوگوں کو قتل کرنے والی روایات بھی انہی جعلی اور جھوٹی روایات میں سے ہیں کہ ظالم ، غاصب اور جبّار حکمرانوں نے اپنے غلط کاموں کی تاویل کرنے کے لیے گھڑا ہے اور وہ گویا ان روایات کے ذریعے سے دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اسلام کو پھیلانے کے لیے لوگوں کو قتل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ امام مہدی (عج ) بھی احکام اسلامی کو نافذ کرنے اور اسلام کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کے لیے بہت سے لوگوں کا خون بہائیں گے۔
خلاصہ یہ کہ اسطرح کے دین فروش اور خائن قلم چلانے والوں کا اسطرح کی زہر آلود احادیث کو ایجاد کرنے سے دو اصلی ہدف ہیں
ہدف اول:
لوگوں کو رسول خدا (ص) کے اہل بیت اور خاص طور پر امام مہدی (عج) سے ڈرانا اور ان نورانی و معصوم چہروں کی شخصیت کو داغدار کرنا ہے کہ جب وہ ظہور کریں گے تو مغلوں اور چنگیز خان وغیرہ کی طرح یہ کر دیں گے، وہ کر دیں گے، وغیرہ وغیرہ ۔۔
ہدف دوم:
اپنے ظالمانہ اور فاسقانہ افعال کی تاویل کرنا اور حکومت و مال دنیا حاصل کرنے کے لیے انکو شرعی و دینی رنگ دینا ہے۔اقتباس

(نوٹ:
باقی آئندہ ان شاءاللّٰہ اس پہ تفصیلی بات کے لئے کچھ دن تک مسلسل پوسٹ ہوں گی )

یزید وقت کی نسلوں پہ وار کرتے رہو
منافقـــــــوں کی قبا تار تار کرتے رہو
یزید وقت سے لڑنا، ہے نصرت مہدی(عج)
یہی نہیں کہ فقط انـــــــتــــــظار کرتے رہو
ضرور ہوگا ظہورِ امامْ حق اک روز
تم اپنے دل کو ذرا بـــــیقرار کرتے رہو

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”

تبصرہ کریں