گذشتہ سے پیوستہ
کیا یہ حقیقت ہے کہ امام زمان (عج) ظہور کرنے کے بعد ہر 1000 بندوں میں سے 999 بندوں کو قتل کریں گے ؟
یہ روایات سند کے لحاظ سے ضعیف ہیں اور ان جیسی ضعیف روایات سے استناد اور استدلال کرنا، یہ بات حضرت مہدی (ع) کے بارے میں بغض ، کینے اور اس شخص کی جہالت پر دلالت کرتی ہے
جواب دوئم:
حضرت مہدی (عج) انسانیت کی ہدایت کے لیے ظہور کریں گے اور انکا مبارک وجود سب کے لیے رحمت ہو گا۔
کتب شیعہ میں مذکورہ روایات کے مطابق حضرت مہدی (عج) تمام جہانوں کے لیے رحمت ہیں اور انکی رحمت تمام بشریت کے لئے ہو گی۔ یہاں تک کہ تمام اہل زمین و آسمان انکے ظہور سے خوشحال ہوں گے۔
اسکے علاوہ کتب شیعہ میں روایات موجود ہیں کہ جنکی روشنی میں حضرت مہدی (عج) اخلاق، سیرت اور ظاہری صورت کے لحاظ سے رسول اللّٰہ (ص) سے سب سے زیادہ مشابہ انسان ہیں۔ جس طرح رسول اللّٰہ(ص) رحمۃ للعالمین اور مظہر رحمت واسعہ خداوند ہیں:
وَ مَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ
(سورہ أنبياء آیت 107)
اسی طرح حضرت مہدی (عج) بھی رحمۃ للعالمین اور مظہر کامل رحمت واسعہ خداوند ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبِي وَ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ وَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَي الْمُتَوَكِّلُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالُوا حَدَّثَنا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْحِمْيَرِيُّ وَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَي الْعَطَّارُ جَمِيعاً، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَي وَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ وَ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْبَرْقِيُّ وَ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْخَطَّابِ جَمِيعاً قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ مَحْبُوبٍ السَّرَّادُ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ أَبِي بَصِيرٍ، عَنِ الصَّادِقِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ آبَائِهِ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ، قَالَ:
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ سَلَّمَ:
الْمَهْدِيُّ مِنْ وُلْدِي، اسْمُهُ اسْمِي، وَ كُنْيَتُهُ كُنْيَتِي، أَشْبَهُ النَّاسِ بِي خَلْقاً وَ خُلْقاً، تَكُونُ لَهُ غَيْبَةٌ وَ حَيْرَةٌ حَتَّي تَضِلَّ الْخَلْقُ عَنْ أَدْيَانِهِمْ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يُقْبِلُ كَالشِّهَابِ الثَّاقِبِ، فَيَمْلَؤُهَا قِسْطاً وَ عَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ ظُلْماً وَ جَوْراً.
رسول اللّٰہ صلي اللّٰہ عليہ و آلہ و سلم نے فرمایا ہے کہ: مہدی میرا بیٹا ہے، وہ میرا ہم نام اور ہم کنیت ہے، تمام لوگوں میں ظاہری خلقت اور اخلاق کے لحاظ سے سب سے زیادہ میرے مشابہ ہے۔ اسکے لیے ایک ایسی غیبت و حیرت ہو گی کہ لوگ اپنے دین سے گمراہ ہو جائیں گے، اور یہ وہی وقت ہو گا کہ جب وہ شہاب ثاقب کی سی تیزی کے ساتھ آئے گا اور زمین کو ایسے عدل و انصاف سے بھر دے گا کہ جیسے وہ ظلم و ستم سے بھر چکی ہو گی۔
(الصدوق، ابوجعفر محمد بن علي بن الحسين (متوفي381هـ)، كمال الدين و تمام النعمة، ص287، تحقيق: علي اكبر الغفاري، ناشر: مؤسسة النشر الاسلامي ( التابعة ) لجماعة المدرسين ـ قم، 1405هـ .)
جس طرح رسول اللّٰہ(ص) تمام انسانیت و بشریت کے لیے اللّٰہ کے رسول ہیں:
قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا..
اے لوگو میں تم سب کے لیے اللّٰہ تعالی کا رسول ہوں۔
(سورة الأعراف آیت 158)
اسی طرح حضرت مہدی (عج) بھی اللّٰہ کی جانب سے تمام جنّ و انس کے امام ہیں۔
اور جس طرح رسول اللّٰہ(ص) بعض انسانوں کے لیے بشیر اور بعض کے لیے نذیر ہیں:
وقال سبحانه: وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِّلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا..
(سورة سبأ آیت 28)
اسی طرح حضرت مہدی (عج) بھی شیعیان و محبان کے لیے بشیر و بشارت دینے والے ہیں اور دشمنوں و ناصبیوں کے لیے نذیر و عذاب الہی سے ڈرانے والے ہیں۔
اقتباس
باقی آئندہ ان شاءاللّٰہ
یزید وقت کی نسلوں پہ وار کرتے رہو
منافقـــــــوں کی قبا تار تار کرتے رہو
یزید وقت سے لڑنا، ہے نصرت مہدی(عج)
یہی نہیں کہ فقط انـــــــتــــــظار کرتے رہو
ضرور ہوگا ظہورِ امامْ حق اک روز
تم اپنے دل کو ذرا بـــــیقرار کرتے رہو
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”
