تقوی

وَ اللّٰهُ وَلِیُّ الْمُتَّقِیْنَ•
ترجمہ: اور اللّٰہ پرہیزگاروں کا دوست ہے۔ (الجاثیۃ : 19)
اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ•
ترجمہ : بیشک اللّٰہ پرہیزگاروں سے محبت فرماتا ہے۔ (التوبۃ : 7)

امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
اعلَمُو اعبِاد اﷲِ اَنَّ التَّقوی دارُ حِصن عَزیزٍ
اے بندگان خدا !یاد رکھو کہ تقویٰ ایک مضبوط اور مستحکم قلعہ ہے۔ (نہج البلاغہ ـ مکتوب 150)

استاد شہید مرتضیٰ مطہری فرماتے ہیں کہ:
یہ تصور کرنا غلط ہوگا کہ تقویٰ بھی نماز ‘ روزے کی مانند دینداری کے لوازم میں سے ہے ۔ تقویٰ تو(دراصل)انسانیت کا لازمہ ہے۔آدمی اگر یہ چاہتا ہے کہ وہ حیوانوں کی سی جنگلی زندگی گزارنے کی بجائے ایک انسانی زندگی بسر کرے تو لامحالہ اسے چاہئے کہ تقویٰ کی راہ اختیار کرے۔ (سخن ـ ص26)

ستارے توڑ لیے ہم نے زہد‌ و تقویٰ کے
مگر جو حق عبادت تھا وہ ادا نہ ہوا
(کلیم احمد آبادی)

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی عابدی “

تبصرہ کریں