”آج کے زمانے میں علماءاپنے علم کو ظاہر کریں:“

علماءاپنے علم کو ظاہر کریں جو جاہل اور نا واقف ہیں ان کو سکھائیں کہ وہ کس طرح اپنے مخالفین کو جواب دیں
علماءکی ذمہ داری ہے کہ غیبت کبریٰ کے زمانے میں لوگوں کو گمراہی سے بچائیں اور بھٹکے ہوؤں کو راستہ دکھائیں
دشمنان اسلام کے علمی حملوں کا جواب دیں لوگوں کو
امام زمانہ عج کی حکومت کے لیے تیار کریں ظلم اور ظالموں کو نابود کرنے کے لیے افراد امت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں تا کہ منظم ہو کر دشمنوں کا مقابلہ کر سکیں
حدیث میں ہے کہ جو شخص ہمارے شیعوں کے دلوں کو مضبوط کرے وہ ایک ہزار عبادت گزاروں سے بہتر ہے اور فرمان رسول ہے جب میری امت میں بدعتیں ظاہر ہو جائیں تو عالم پر واجب ہے کہ وہ اپنے علم کو ظاہر کرے اور اگر ایسا نہ کرے گا تو اس پر خدا کی لعنت ہے۔
(اُصول کافی ج۱ص۶۳،۸۵)

عالِم ہے کیا یہ بابِ فصاحت میں دیکھئے
تقویٰ کو اس کے باب اطاعت میں دیکھئے
اس کا مقام بابِ عبادت میں دیکھئے
هَلْ یَسْتَوِی الَّذِینَ کی آیت میں دیکھئے
قرآن کہہ رہا ہے سراسر کوئی نہیں
دنیا میں عالموں کے برابر کوئی نہیں
(تمجید حیدر)

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی عابدی “

تبصرہ کریں