محمد حسن نجفی (1202۔1266 ھ)، صاحب جواہر کے نام سے مشہور، تیرہویں صدی کے نجفی شیعہ اصولی، فقہا میں سے تھے۔ آپ کی تالیفات میں سب سے اہم جواہر الکلام نامی کتاب ہے۔ اسی کتاب کی وجہ سے آپ شیعہ فقہا کے درمیان صاحب جواہر کے نام سے مشہور ہوگئے۔
دلیل خاص پہ فرماتے ہیں کہ
یہ بچگانہ باتیں ہیں کہ ہر مسئلہ کے اندر، ہر بات میں دلیلِ خاص کا تقاضہ کیا جائے نصِ خاص کا تقاضہ کیا جائے
وہ بندہ جو ہر مسئلہ میں ہر بات میں دلیلِ خاص کا، نصِ خاص کا تقاضہ کرتا ہے اس نے فقہ جعفری کے ذائقہ کو چکھا ہی نہیں (صاحبِ جواہر)
یا رسول اللّٰہ!
سب کچھ ملا ہمیں جو ترے نقش پا ملے
ہادی ملے دلیل ملے رہنما ملے
(ظہیر دہلوی)
آخر میں دعا گو ہیں کہ خداوندعالم ہمیں صحیح معنوں میں سیرت معصومین علیہم السلام پر چلتے ہوئے دین کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے. (امین)
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”
