ظلم گمراہی کا سبب ہے

ظلم گمراہی کا سبب ہے:
وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ
(البقرہ / 258)
اور اللّٰہ ظالموں کی راہنمائی نہیں کرتا۔

یوں ہی ظالم کا رہا راج اگر اب کے برس
غیرممکن ہے رہے دوش پہ سر اب کے برس

جانے کس وقت اجل آپ کو لینے آ جائے
ساتھ ہی رکھیے گا سامان سفر اب کے برس

اب نہ گھبراؤ کہ مٹنے کو ہے ظالم کا وجود
خونِ مظلوم دکھائے گا اثر اب کے برس
(رضا مورانوی)

یا صاحب العصرزمانْ العجل

“وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
”روبی عابدی“

تبصرہ کریں