لفظ صوم کیا ہے؟

شَہۡرُ رَمَضَانَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ فِیۡہِ الۡقُرۡاٰنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الۡہُدٰی وَ الۡفُرۡقَانِ ۚ فَمَنۡ شَہِدَ مِنۡکُمُ الشَّہۡرَ فَلۡیَصُمۡہُ ※
(البقرہ/ 185 کا ایک جملہ)
رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور ایسے دلائل پر مشتمل ہے جو ہدایت اور(حق و باطل میں)امتیاز کرنے والے ہیں، لہٰذا تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے وہ روزہ رکھے ※
پروردگار نے اس ماہ رمضان میں اپنا قرآن ہمیں دے دیا اپنا فرقان ہمیں دیا ہدایت کا بہترین ذریعہ ہمیں عطا کیا لہذا اب اس مہینے میں پروردگار نے جب اتنی بڑی نعمت ہمیں دی ہے نادر الوجود نعمت عطا کی ہے اپنا کلام ہمیں دیا ہدایت کے تمام اصول ہمیں عطا کردیئے تو پھر اسکا شکرانہ یہ ادا کریں کہ جب بھی ہم اس شہر رمضان میں داخل ہوں تو
*فَمَنۡ شَہِدَ مِنۡکُمُ الشَّہۡرَ فَلۡیَصُمۡہُ *
اس پورے مہینے کو صوم میں گزاریں۔

روزہ کو عربی زبان میں صوم کہتے ہیں۔ صوم کا لغوی معنی رکنے کے ہیں شرع کی رو سے صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور عمل مباشرت سے رک جانے کا نام روزہ ہے۔ جیسا کہ قرآن حکیم سے ثابت ہے :
وَکُلُوْا وَاشْرَبُوْا حَتّٰی يَتَبَيَنَ لَکُمُ الْخَيْطُ الْاَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّيَامَ اِلَی الَّيْلِ۔
(البقرة، /187)
“(روزہ رکھنے کے لئے سحری کے وقت) اور کھاتے پیتے رہا کرو یہاں تک کہ تم پر صبح کا سفید ڈورا (رات کے) سیاہ ڈورے سے (الگ ہو کر) نمایاں ہو جائے، پھر روزہ رات (کی آمد) تک پورا کرو۔”

خدا کے آگے نادم ہو کے کاظم اب گناہوں پر
خلوص دل سے جھک جاؤ مہِ رمضان آیا ہے
(کاظم شیرازی)

(باقی آئندہ)

"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”

تبصرہ کریں