امام رضا (عليه السّلام) فرماتے ہیں:
:سات چیزیں دوسری سات چیزوں کے بغیر مذاق ہے
جو شخص زبان سے تو استغفار کرے لیکن دل سے پشیمان نه ہو وه اپنے آپ سے مذاق کررہا ہے
جو شخص اللّٰہ سے توفیق تو طلب کرے لیکن کوشش اور محنت نه کرے وه اپنے آپ سے مذاق کررہا ہے
جو شخص طلب کرنے میں تو احتیاط سے کام لے لیکن گناه انجام دینے میں اللّٰہ سے نه ڈرے وه اپنے آپ سے مذاق کررہا ہے
جو شخص اللّٰہ سے بہشت تو طلب کرے لیکن مشکلات میں صبر نه کرے وه اپنے آپ سے مذاق کررہا ہے
جو شخص اللّٰہ سے جہنم کی پناه تو مانگے لیکن دنیوی لذات اور شہوتوں کو ترک نه کرے وه اپنے آپ سے مذاق کررہا ہے.
جو شخص اللّٰہ کا ذکر تو کرے لیکن اس کی ملاقات کے لیے جلدی نه کرے تو وه اپنے آپ سے مذاق کررہا ہے
جو شخص موت کو تو یاد کرے لیکن اس کے لیے خود کو آماده نه کرے وه اپنے آپ سے مذاق کررہا ہے
[بحارالأنوار، جلد ۱۱ ، صفحه۳۵۶]
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”
