دل ناداں سمجھ جائے گا لیکن
دل ناداں کو سمجھانا پڑے گا
(سید رام وفا)
اور پھر ہمیں سمجھ آ گئی کہ
زندگی اداسی سے بہت آگے کی چیز ہے
جو لوگ چھوڑ جائیں ان کو چھوڑ دینا چاہیے،
جو توڑ جائیں ان کو معاف کر دینا چاہیے،
جو الفاظ نہ سمجھ سکیں ان کے سامنے خاموشی اختیار کر لینی چاہیے،
جو جیسا سمجھتا اسے ویسے سمجھنے دینا چاہیے،
کسی کے جانے کا دکھ کرنے کی بجاۓ صحیح وقت کا انتظار کرنا چاہیے۔
ہر شخص کو راضی کرنا لازم نہیں بس
اللّٰہ راضی رہے کافی ہے!!!
ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً
﴿الفجر/28﴾
اپنے رب کی طرف پلٹ آ اس حال میں کہ تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی ہو۔
"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”
