انسان پیدا انسان ہوتا ہے مگر بعد میں وہ صرف آدمی رہ جاتا ہے اسکو دوبارہ انسان بننے کے لئے اپنے اندر انسانیت پیدا کرنا پڑتی ہے
بس کہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا
(مرزا غالب)
انسان بننے کے لئے کچھ باتیں بہت ضروری ہیں:
ایک تو یہ کہ ذہن میں پہلے سے موجود راسخ باتوں سے نجات پیدا کریں ۔
دوسرے خود کو دوسروں سے بہتر سمجھنے کے بجائے،
اللّٰہ جل شانہ کی نگاہ میں ہمیشہ دوسروں کو اپنے سے افضل سمجھنے کی کوشش کریں چاہے ہم کو وہ کتنے ہی برے کیوں نظر نہ آ رہے ہوں۔
اس لئے کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے کہ ہم دوسروں سے بہتر ہیں، خواہ وہ دوسرا شخص جس سے ہم اپنا مقابلہ کر رہے ہیں بظاہر ہمیں کافر اور دین کا دشمن ہی کیوں نہ نظر آتا ہو۔
تیسرے یہ کہ خود کو مصلح (( اصلاح کرنے والا ))سمجھنے کی کوشش کریں۔ تھانیدار یا پولیس وغیرہ نہ سمجھیں
جَزَاكُمُ اللّٰہُ خَيْرًا كَثِيْرًا
“وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
”روبی عابدی“
