* مثبت طرزِ عمل *

مثبت طرز عمل سے قدرتی طاقتیں شامل حال ہوجاتی ہیں
‎منفی یا مثبت خیالات کے ذریعے ہی انسان سے مختلف عمل سرزد ہوتے ہیں۔ مثبت سوچ سے انسان کے اندر مثبت رویہ پیدا ہوتا ہے ۔ حیاتِ انسانی کی کامیابی کا زینہ یہی مثبت سوچ ہے
چنانچہ مثبت رویوں کو اپنانے اورمنفی خیالات سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش ہر انسان پر لازم ہے ۔اس سے ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔ یہ بات تو طے ہے کہ منفی سوچ انسان کی شخصیت کو مسخ کرکے رکھ دیتی ہے۔بعض اوقات کسی بھی منفی رویے سے نجات حاصل کرنا کافی دشوار او رکٹھن ہوجاتا ہے۔

    *اس دنیا میں سب سے بڑی خیر مثبت سوچ ہے
    اور دنیا کا سب سے بڑا شَر منفی سوچ ہے *

    ‎زندگی میں مثبت سوچ اعلیٰ اخلاقی کردار کو تخلیق کرتی ہے، منزل تک رسائی آسان بناتی ہے۔ یہی نہیں مال و دولت میں خیر و برکت لاتی ہے۔اولاد کو صالح بنا دیتی ہے۔ کامیابیاں سمیٹتی ہے او رمادی فلاح و بہبود کا باعث بنتی ہے۔ اس کے برعکس منفی سوچ نہ صرف انسان کو ذہنی مریض بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی بلکہ انسان کی زندگی میں مایوسیاں پیدا کرتی ہے۔ حسد و جلن کے الاؤ جلاتی ہے جس کی وجہ کر ہر وقت رشتوں میں ایک تفریق سی پیدا ہو جاتی ہے۔ زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے ہمیں اپنی سوچوں پر قابو پانا ہوگا۔ ہماری زندگی میں بھی ہر طرف خوشیاں، شادمانیاں اور کامیابیاں ہوں گی۔ اگر ہم اپنے اندر مثبت خیالات رکھتے ہوں گے تو ہمارے اعمال اور اس کے نتائج بھی ہمارے سامنے مثبت ہی آئیں گے۔

    راز بزرگی است که در ما جاریست
    زندگی فاصله آمدن و رفتن ماست
    (سہراب)
    ترجمہ: زندگی ایک عظیم راز ہے جو ہمارے اندر موجود ہے۔زندگی ہمارے آنے اور جانے کے درمیان فاصلہ ہے۔

    “وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
    (سورہ طہ-47)
    التماسِ دعا
    ”روبی عابدی“

    تبصرہ کریں