اعمالِ شبِ قدر، سر پہ قرآن رکھنا

مرحوم آ یت اللّٰہ میرزا جواد ملکی تبریزی ( امام خمینی کے عرفان کے استاد) فرماتے ہیں :
قرآن سر پر لیتے وقت چار نیتیں دل میں رکھو ۔
١۔ دماغ، قرآن کی وساطت سے قوی ہوجائے ۔
٢۔ انسان کی عقل، قرآن اور علوم قرآن سے کامل ہوجائے ۔
٣۔ عقل، قرآن اور اس کی عظمت کے آگے خاضع ہو جائے ۔
٤۔ نور عقل، نور قرآن کے ساتھ مخلوط ہو جائے ۔

حقیقت میں ہم اس عمل سے دکھا رہے ہیں کہ ہماری فکر اور عقل بلکہ ہمار اپورا وجود قرآن کے زیر سایہ ہے اور کتاب اللّٰہ کے ذریعہ سے ہی ہم اللّٰہ کی جانب رخ کرتے ہیں ۔(شب قدر ،پاسخھای دانشجوئی،ناشر معارف اسلامی)

قُرآن میں ہو غوطہ زن اے مردِ مسلماں
اللّٰہ کرے تجھ کو عطا جِدّتِ کردار
(علامہ اقبال)

“وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
”روبی عابدی“

تبصرہ کریں