“ماں کا احترام”

اَلسَلامُ عَلَيْكُم
کہا جاتا ہے جنت ماں کے قدموں تلے ہے
لیکن
یہ تو نہیں کہا گیا کہ ہماری جنت ہماری ماں کے قدموں تلے ہے؟
تو پھر ہر وہ ماں جس کے اندر ماں کے کردار کی صلاحیت ہے
اس کے پیروں تلے جنت ہے ہماری،
سب سے پہلے بیوی جو مرد کے لئے ماں کے بعد پہلی خاتون ہیں جو اس کے بچوں کی ماں ہے
اس کے پیروں تلے بھی جنت ہے اور وہ جنت وہ شخص دنیا میں کماسکتا ہے،
ہمارے دشمن کی ماں کے پیروں تلے بھی جنت ہے
اگر ہم ان احترام کرتے ہیں تو ۔۔۔
صرف اپنی ماں کا نہیں بلکہ ہر ماں کا احترام ضروری ہے

چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہے
میں نے جنت تو نہیں دیکھی ہے ماں دیکھی ہے
(منور رانا)

اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
"آمین یا رب العالمین "

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
روبی عابدی

تبصرہ کریں