کسی کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کے لئے بھیک نہ مانگیں
اگر ہم کو نظر انداز کیا جارہا ہے تو ہم بھی آگے بڑھ جائیں
اسے عزتِ نفس کہتے ہیں
لوگوں کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں
جو ہمارے اپنے ہیں وہ ہمیں ڈھونڈ کے ہمارے پاس آجائیں گے
اپنے آپ میں خوش رہیں
ہم صحیح لوگوں کو پہچانتے ہیں
وہ لوگ جو ہم سے ہر حال میں پیار کرتے ہیں
وہ جو ہر مشکل میں ہمارے ساتھ رہیں گے
یہی وہ لوگ ہیں جو ہم پہ فخر کرتے ہیں
ان لوگوں کے لئے ہم اہم ہیں اور اہم رہیں گے
کیونکہ ہم اس قابل ہیں کہ ہم کو اہمیت دی جائے
اس سے کم خود کو نہ سمجھیں
جھک کر سلام کرنے میں کیا حرج ہے مگر
سراتنامتجھکاؤ کہدستارگرپڑے
(اقبال عظیم )
جو ہمارے اپنے ہیں انکی قدر کریں
جو ہم کو وقت نہیں دے سکتے ان سے امیدیں نہ باندھیں
ہم خوش رہیں اور دوسروں کو خوش رکھنے کی کوشش کریں
"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی"

Baishaq 😔
پسند کریںLiked by 1 person