مبطلاتِ روزہ

موضوع : روزہ

طالبِ فضلِ خدا ہیں بچے بوڑھے اور جوان
بھوکے پیاسے ہیں مگر پھر بھی نہیں ہیں تشنہ کام

مبطلات روزہ
روزے کو توڑنے والی چیزیں
1- کھانا پینا
2- غبار حلق تک پہنچانا
3- اللَّه، انبیا علیہ السلام اور معصومین علیہ السلام سے جھوٹ منسوب کرنا
4- پورا سرا پانی میں ڈبونا (آیت اللہ سیستانی کے علاوہ)
5- جان بوجھ کر قے کرنا
(الٹی کرنا )
6- استمنا کرنا (mastrubation)
7- جماع کرنا
(جنسی تعلقات قائم کرنا )
8- جنابت کی حالت میں آذان صبح تک باقی رہنا
9- عورت کا حیض یا نفاس سے پاک ہونے کے بعد آذان صبح سے پہلے غسل نہ کرنا
10- کسی liquid یعنی بہنے والی چیز سے حقنہ یا انیما کرنا

مبطلات روزہ
1- کھانا پینا
کھانا پینا یعنی حلق سے نیچے اتارنا
حلق جہاں سے خ کی آواز نکلتی ہے
توجہ
صرف زبان پر کچھ رکھ کر ذائقہ چکھنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا

سوال:- دانتوں میں کچھ پھنسا رہ گیا تھا اسے جان بوجھ کر نگل لیا
جواب: روزہ باطل ہے

سوال:- بھول گئے اور کچھ کھا لیا یا پی لیا
جواب: روزہ صحیح ہے

سوال:- جان بوجھ کر تھوک نگل لیا
جواب: روزہ صحیح ہے

سوال:- مزیدار کھانا دیکھا، منہ میں پانی جمع ہو گیا اور اسے جان بوجھ کر پی لیا
جواب: روزہ صحیح ہے

سوال:- بلغم منہ میں آنے سے پہلے نگل لیا
جواب : روزہ صحیح ہے

سوال:- بلغم منہ میں آنے کے بعد نگل لیا
جواب: روزہ صحیح ہے آیت اللہ سیستانی
جواب: روزہ احتیاط واجب کی بنا پر باطل ہے
آیت اللہ خامنہ ای
اس مسئلہ میں رہبر معظم کے مقلد آیت اللہ سیستانی کی طرف رجوع کر کے اپنا روزہ صحیح رکھ سکتے ہے

سوال:- کھائیں گے پئیں گے نہیں تو کمزوری آ جائے گی روزہ چھوڑ سکتے ہیں؟
جواب: جی نہیں

سوال:- کمزوری بہت بڑھ جائے گی نا قابل برداشت کمزوری؟
جواب: پھر روزہ چھوڑ دیں اور بعد میں قضا ادا کریں

انجکشن کا استعمال
بیماری میں دوا کے لیے جائز ہے
جسم کے کسی حصے کو سن کرنے کے لیے جائز ہے
غذائی کمی یا بھوک کے احساس کو ختم کرنے کے لیے جائز نہیں

ڈرپ کا استعمال
ڈرپ چاہیے دوا کے لیے ہو یا غذائی کمی کو دور کرنے کے لیے دونوں صورتوں میں روزہ باطل نہیں ہے

مسوڑهوں سے خون
سوال:- مسوڑھے سے خون نکل آیا توجہ نہیں رہی اور نگل لیا روزہ صحیح یا نہیں؟
جواب: اگر توجہ نہیں تھی اور بے اختیار نگل لیا تو روزے پر فرق نہیں پڑے گا

سوال:- مسوڑهے سے نکلنے والا خون تھوک میں مل کر ختم ہو گیا کیا اسے نگلا جا سکتا ہے؟
جواب: جی ہاں اس کو نگلنا روزے کو باطل نہیں کرتا

سوال:- ہمارے سامنے ایک روزہ دار بھولے سے کھانا کها رہا ہے کیا ہمارے لیے اسے روکنا ضروری ہے؟
جواب: جی نہیں

آیة الله العظمی السید علی الحسيني السيستاني دام ظله
آیة الله العظمی رہبر معظم سید علی خامنہ ای دام ظلہ
(باقی آئندہ)

اللَّه تعالیٰ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
"آمین یا رب العالمین "

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی عابدی "

“مبطلاتِ روزہ” پر 1 تبصرے

تبصرہ کریں