روزہ سوالات وجوابات

گذشتہ سے پیوستہ
موضوع: روزہ
سوالات و جوابات

قے کرنا یا الٹی کرنا( Vomitting)*
جان بوجھ کر الٹی کرنے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے چاہے بیماری کی وجہ سے الٹی کرنے پر مجبور ہو

بے اختیار خود سے الٹی ہو جائے تو روزہ باطل نہیں ہوتا
اگر بھول جائے کہ روزے سے ہے اور الٹی کر دے تو بھی روزہ باطل نہیں ہوتا

سوال:- ماہ رمضان میں ظہر کی نماز کے بعد طبیعت خراب ہو گئ سر گھومنے لگا اور سستی کی کیفیت ہو گی اس کے بعد خود قے ہوئی قے کے بعد کلی کی اور تین بار تھوک دیا اور دوبارہ روزہ مکمل کر لیا میرے روزے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:- آپ کا روزہ صحیح ہے

سوال:- روزے کی حالت میں جان بوجھ کر ڈکار لینے کی اجازت ہے؟
جواب:- جی ہاں لیکن اگر کوئی چیز منہ میں آجائے تو جان بوجھ کر واپس نگلنے کی اجازت نہیں ہے اس سے روزہ باطل ہو جائے گا

متفرق مسائل
سوال: روزہ کی حالت میں انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے اچانک کسی تصویر کے آ جانے اور اس پر نظر پڑ جانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: روزہ باطل نہیں ہوتا، اگرچہ شرعی اعتبار سے ایسے موقع پر نطر نہیں کرنا چاہیے۔

سوال: میں ہفتے میں تین دن حد ترخص سے گزرتا ہوں، میرے نماز و روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب: دونوں کامل ہیں۔

سوال: کیا سحری کھانے یا نہ کھانے سے روزہ پر کوئی اثر پڑتا ہے؟
جواب: نہیں۔
سوال: ماہ مبارک میں اگر کوئی شخص اذان صبح کے بعد اٹھے اور اس پر غسل واجب ہو تو کیا کرےگا؟ کیا اس دن کا روزہ نہیں رکھ سکتا؟
جواب: اس کا روزہ صحیح ہے لیکن نماز کے لیے غسل کرنا پڑےگا۔

سوال: کیا سگریٹ پینے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے؟
جواب: ہاں، احتیاط واجب کی بناء پر روزہ باطل ہوجاتا ہے۔

سوال: کیا ننگے فوٹو دیکھنا اور فحش موضوع پر چیٹ کرنا، روزہ کو باطل کر دیتا ہے؟
جواب: خود یہ کام حرام ہے لیکن روزہ باطل نہیں ہوتا۔

سوال: روزہ میں انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے اچانک کوئی گندی تصویر سامنے آ جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: روزہ باطل نہیں ہے اگرچہ شرعا ایسے موقع پر اسے دیکھنا جایز نہیں ہے۔

سوال: روزہ کی حالت میں آستھما کا اسپرے استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر دوا پھپھڑے میں وارد ہو تو روزہ صحیح ہے اور اگر شک کرے کہ معدے میں گئی یا نہیں تب بھی روزہ صحیح ہے۔

آیة الله العظمی السید علی الحسيني السيستاني دام ظله
آیة الله العظمی رہبر معظم سید علی خامنہ ای دام ظلہ

‎بارگاہِ رب العزت میں سبھی ہیں سجدہ ریز
‎دید کے قابل ہے یہ قانونِ قدرت کا نظام

اللَّه تعالیٰ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
"آمین یا رب العالمین "

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی عابدی "

تبصرہ کریں