موضوع روزہ۔۔۔ قضاء، کفارہ اور مَد

موضوع : روزہ
*قضاء، کفارہ اور مَد *
رمضان المبارک کے مہینے میں روزہ نہ رکھنے کی صورت میں قضاء، کفارہ اور مد واجب ہونے کی تفصیلات

قضاء، کفارہ اور مَد تینوں:-
1: جو شخص ماہ رمضان المبارک کے دن میں جان بوجھ کر کھانے ،پینے، جماع، استمناء یا طلوع فجر تک جنابت کی حالت میں رہنے کی وجہ سے روزہ باطل کرے تو اس پر قضاء اور کفارہ دونوں واجب ہے،
اور اگر اگلے رمضان المبارک تک قضاء نہ رکھے تو ہر روزے کے عوض مد بھی واجب ہے

قضاء اور مد دونوں:-
1: اگر کوئی شخص رمضان المبارک میں سفر، حیض، بیماری یا کسی اور وجہ سے روزے نہ رکھ سکے اور اگلے رمضان المبارک تک جان بوجھ کر قضاء نہ رکھے تو اس پر قضاء کے ساتھ مد بھی واجب ہے

2: اس صورت میں قضاء رکھنے کا ارادہ تھا مگر اچانک کسی عذر کی وجہ سے نہ رکھ سکے تو قضاء اور مد دونوں واجب ہوگا
3: بیماری کے علاوہ کسی وجہ سے روزے نہ رکھ سکے اور اگلے رمضان المبارک تک عذر دور نہ ہو تو قضاء کے ساتھ احتیاط واجب کی بناء پر مد بھی واجب ہے

4: اگر بیماری کی وجہ سے روزے نہ رکھ سکے اور رمضان المبارک کے بعد بیماری کے علاوہ کوئی اور عذر پیش آئے جسکی وجہ سے اگلے رمضان المبارک تک قضاء نہ رکھ سکے تو قضاء کے ساتھ احتیاط واجب کی بناء پر مد بھی ہے

5: بیماری کے علاوہ کسی اور وجہ سے روزے نہ رکھ سکے اور رمضان المبارک کے بعد بیماری کی وجہ سے اگلے رمضان المبارک تک قضاء نہ رکھ سکے تو قضاء کے ساتھ احتیاط واجب کی بناء پر مد بھی ہے

6: حامل مقرب( وہ خاتون جس کے وضع حمل قریب ہو مثلا نویں مہینے میں ہو اور روزہ رکھنا خود یا بچے کے لئے مضر ہو)

7: مرضعہ قلیلةاللبن( بچے کو دودھ پلانے والی اور دودھ کم ہو اور روزہ رکھنا خود یا بچے کے لئے مضر ہو اور فیڈر یا کسی اور خاتون سے مدد لینا ممکن نہ ہو)

جن پر صرف مد واجب ہے:-
1: جس شخص کے لئے بڑھاپے کی وجہ سے روزہ رکھنا شدید تکلیف کا باعث ہو

2: ایسا شخص جسے ایسی بیماری ہو کہ اسے بہت زیادہ پیاس لگنے کی وجہ سے روزے رکھنا شدید تکلیف کا باعث ہو

3: اگر بیماری کی وجہ سے روزے نہ رکھ سکے اور بیماری اگلے سال کے رمضان المبارک تک ٹھیک نہ ہو

جن پر صرف قضاء واجب ہے:-
ان موارد کے علاوہ کسی بھی وجہ سے روزے چھوٹ جاے اور اگلا رمضان المبارک آنے سے پہلے پہلے روزے کی قضاء رکھے

جن پر نہ قضاء واجب ہے اور نہ مد:-
جس شخص کے لئے بڑھاپے کی وجہ سے روزہ رکھنا ممکن ہی نہ ہو
نوٹ:
‎جن موارد میں قضاء اور مد دونوں واجب ہے اگر کوئی جان بوجھ کر اگلے رمضان المبارک تک قضاء نہ رکھے تو ڈبل مد واجب ہوگا

*آیة اللَّه العظمی السید علی الحسيني السيستاني دام ظله *

‎بخشش بھی، مغفرت بھی،جہنم سے بھی نجات
‎دست طلب بڑھاؤ کہ رمضان آ‌گیا

اللَّه تعالیٰ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
"آمین یا رب العالمین "

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی عابدی "

تبصرہ کریں