کبھی نرمی، کبھی سختی، کبھی الجھن، کبھی ڈر
وقت، اے دوست بہرحال گزر جاتا ہے
لمحہ لمحہ نظر آتا ہے کبھی اک اک سال
ایک لمحے میں کبھی سال گزر جاتا ہے
ایک اور سال ختم ہوگیا ۔ 2020 شروع ہوا تھا تو سب بہت پر امید تھے لیکن یہ سال اللّٰہ نے تمام انسانوں کی آزمائش کا سال قرار دیا ۔۔۔
خدارا 🙏 کوئی یہ نہ کہے کہ یہ سال پتہ بھی نہیں چلا
یہ سال جس طرح گزرا ہے وہ کئی سالوں تک نہیں بھلایا جاسکتا اس سال ہم نے بہت قیمتی ہستیوں کو کھویا ہے
اور پورا سال جتنی پریشانی میں گزرا ہے اسکا ذکر محال ہے یہ صرف ہمارے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے بہت سخت سال تھا کوئی دن بغیر إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کہے نہیں گزرا جو چلے گئے پروردگار غریقِ رحمت کرے آمین
لیکن ہم لوگ جو موجود ہیں ہمارے لئے شکر کا مقام ہے کہ اللّٰہ نے ہمیں ایک اور موقع دیا کہ ہم اسکا شکر ادا کرسکیں اسکی بندگی کرسکیں اپنی عبادات کو کامل کرسکیں
جن حالات سے پوری دنیا گزری ہے ان حالات کو دیکھتے ہوئے ہمارے سر سجدے سے نہ اٹھیں تو بھی بہت کم ہے اللّٰہ نے ہم سب کی ایک اجتماعی آزمائش کی تھی
سب کچھ ویسا نہیں ہے۔
نہ وہ حالات، نہ وہ رویے، نہ وہ باتیں۔
بہت کچھ تبدیل ہوگیا ۔
بہت لوگوں کے پیارے ان سے جدا ہوگئے اور ہمارے بہت سے قیمتی سرمائے ہم سے جدا ہوگئے جس کی وجہ سے ہماری قوم یتیم ہوگئی
مگر سوائے ایک نئی صبح کے آغاز کے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا
آج یونہی بیٹھے بیٹھے بات چھڑی کہ پچھلا سال کیسا گزرا حسابِ سودوزیاں کرنے بیٹھے تو ۔۔
معلوم ہوا کہ۔۔
اس سال بھی سارے موسم ویسے ہی تھے۔۔
اس سال بھی لوگ امن و سکون کو ترستے رہے 😞
ذاتی سطح پر دیکھیں تو بھی سب کچھ ویسا ہی ہے۔۔
خوبی تو ویسے ہی جنسِ ناپید ہے۔
محدب عدسے سے بھی ڈھونڈے نہیں ملتی
مثبت نقطہء نظر سے دیکھیں تو۔۔
خوش آئند تبدیلی لوگوں کااپنے حق کے لئے اٹھ کھڑا ہونا ہے
اگرچہ ابھی لمبا سفر درپیش ہے اور صعوبتیں بے شمار۔۔لیکن سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔۔
پروردگار یہ سال ہم سب کے لئے آسانیاں لائے آمین!
ہماری طرف سے آنے والے سال کے لئے نیک خواہشات۔۔۔اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کی مشکلیں آسان فرمائے۔۔(آمین)
نئے سال پہ نیک خواہشات کے ساتھ ❤️
اور اس گزارش کے ساتھ کہ آپ سب مل کے ہمارے استادِ محترم محسن بھائی ( Mohsin Naqvi ) کے لئے دعائے صحت کردیں کہ پروردگار ان کو جلد از جلد شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
”روبی عابدی“
