إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
25 شوال حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ہماری اور ہماری فیملی رسول اللَّه، خانوادہ رسول ع اور تمام مومنین و مومنات و مسلمین و مسلمات کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں خصوصا اپنے وقت کے امامِ عصر عج کو انکے جد کا پرسہ پیش کرتے ہیں
کچھ روایات میں امام علیہ السلام کی شہادت 15 شوال بھی موجود ہے
امام ع کی شہادت کے موقع پہ ان کی ایک روایت قرآن کی آیت کی تفسیر:
راوی کہتا ہے میں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کو یہ کہتے سنا
آیَۃٌ فِی کِتَابِ اللہِ مُسَجَّلَۃٌ۔ قُلْتُ: مَا ھِیَ؟ قَالَ: ہَلۡ جَزَآءُ الۡاِحۡسَانِ اِلَّا الۡاِحۡسَانُ جَرَتْ فِی الْمُوْمِنِ وَ الْکَافِرِ وَ الْبَرِّ وَ الْفَاجِرِ۔ مَنْ صُنِعَ اِلَیْہِ مَعْرُوفٌ فَعَلَیْہِ اَنْ یُکَافِیٔ بِہِ وَ لَیْسَتِ الْمُکَافَاَۃُ اَنْ یَصْنَعَ کَمَا صُنِعَ حَتَّی یُرْبِیَ عَلَیْہِ فَاِنْ صَنَعْتَ کَمَا صُنِعَ کَانَ لَہُ الْفَضْلَ بِالْاِبْتِدَائِ۔
( مجمع البیان ذیل آیت۔ وسائل الشیعۃ 16: 307)
کتاب اللّٰہ میں ایک آیت درج ہے۔ میں نے پوچھا وہ کون سی ہے؟ فرمایا: ہَلۡ جَزَآءُ الۡاِحۡسَانِ اِلَّا الۡاِحۡسَانُ ۔ یہ مومن، کافر، نیک اور برے سب کے لیے ہے۔ جس پر احسان کیا گیا ہے اس چاہیے کہ اسے چکا دے۔ چکانا یہ نہیں ہے کہ جیسا اس نے احسان کیا ہے ایسا ہی تو اس پر احسان کرے، جب تک بیشتر احسان نہ کرے۔ اگر تو نے اتنا ہی احسان کیا جتنا اس نے کیا تھا تو فضیلت اسے حاصل ہے جس نے ابتدا کی ہے
ہَلۡ جَزَآءُ الۡاِحۡسَانِ اِلَّا الۡاِحۡسَانُ
(سورہ الرحمن /60)
احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہو سکتا ہے؟
احسان کا بدلہ احسان ہو گا۔
احسان کا دائرہ عدل سے وسیع ہے۔
انسان
کو جہاں عدل کی ضرورت ہے وہاں احسان کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
سورہ نحل آیت 90
اِنَّ اللّٰہَ یَاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِ وَ الۡاِحۡسَانِ
کے ذیل میں ہے کہ عدل یہ ہے کہ مقروض سے قرض وصول کیا جائے اور احسان یہ ہے کہ مقروض کے نادار ہونے کی صورت میں قرض معاف کیا جائے۔
عدل سے معاشرے میں امن قائم ہوتا ہے تو احسان سے حلاوت اور شیرینی پیدا ہوتی ہے۔
ظلم کے مارے لوگوں کو جہاں عدل کی ضرورت ہوتی ہے
وہاں حالات و گردش کے شکار لوگوں کو احسان کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایک اخلاقی ضابطہ جسے اللّٰہ تعالیٰ نے بھی اپنے اوپر لازم گردانا ہے
اور انسان سے بھی چاہا ہے
تخلقوا بالاخلاق اللّٰہ ۔
اپنے میں اللّٰہ کا اخلاق پیدا کرو۔
(بحار 58: 129)
(تفسیر الکوثر )
خلاقِ دو عالم کا ایسا شہ کار امام صادقْ ہیں
سرکارِ رسالت کا زندہ کردار امام صادقْ ہیں
اسلام کے ہر منصب کیلئے اقرار امام صادقْ ہیں
اور کفر کے ہر مذہب کیلئے انکار امام صادقْ ہیں
(علامہ ذیشان حیدر جوادی)
"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”
