جو ہمارے اندر ہے وہی اصل ہے

اگر ہمارے ہاتھ میں چائے کا کپ ہو اور کوئی دھکا دے

تو کیا ہوتا ہے؟

ہمارے کپ سے گرم چائے چھلک جاتی ہے

اگر کوئی پوچھے ہمارے کپ سے چائے کیوں چھلکی؟

تو ہمارا جواب ہوگا کیونکہ فلاں نے ہمیں دھکا دیا

جبکہ اصل بات یہ ہے کہہمارے کپ میں چائے تھی

اس لئے چھلکی۔۔

ہمارے کپ سے وہی چھلکے گا جو اس میں ہے

اسی طرح زندگی میں جب لوگوں کے رویئے سے ہمیں دھکے لگتے ہیں تو

اس وقت ہماری اصلیت چھلکتی ہے!!

ہمارا اصل اس وقت تک ہمارے سامنے نہیں آتا

جب تک ہمیں دھکا نہ لگے۔۔۔۔

تو دیکھنا یہ ہے کہ

جب ہمیں دھکا لگا تو کیا چھلکا؟

صبر، خاموشی، شکر گزاری، رواداری

سکون، انسانیت، وقار۔

یا غصہ، کڑواہٹ، جنون،

حسرت، نفرت، حقارت!!!!

ہم چن لیں کہ ہمیں اپنے کردار کو کس سے بھرنا ہے؟

فیصلہ ہمارے اختیار میں ہے!!

(اقتباس)

"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى

(سورہ طہ-47)

التماسِ دعا

"روبی عابدی"

تبصرہ کریں