اللّٰہ کے انعام و اکرام کیا ہیں؟

ہم دراصل اپنی خوشی کو دنیاوی ترازو میں تولتے ہیں کیونکہ ہمیں اللّٰہ کا انعام و اکرام صرف دنیاوی چیزوں میں نظر آرہا ہوتا ہے جبکہ اللّٰہ جس سے خوش نہیں بھی ہوتا اسکو بھی نوازتا ہے لیکن ان کو جو نوازتا ہے وہ صرف اسی دنیا کے لئے ہوتا ہے
جبکہ اپنے مومن بندوں کے لئے وہ یہ نوازش آخرت کے لئے بھی جمع کررہا ہوتا ہے جس کا ہمیں دنیا میں پتہ بھی نہیں چلتا
یا شاید ہم آنکھیں بند رکھتے ہیں
ورنہ کیا ہم اپنے میں غور نہیں کرسکتے؟
کیا یہ انعامات نہیں ہیں کہ اللّٰہ نے کوئی عیب نہیں رکھا ہم سانس لے رہے ہیں ان سے پوچھیں جو آکسیجن کے لئے تڑپ رہے ہیں
کیا ہمارے دو ہاتھ، دو پیر ، آنکھیں، کان، زبان انعامات نہیں
اسی طرح ہم صرف اپنے پہ غور کریں تو ہم تو انعامات سے مالا مال ہیں
اور ان سب کے ساتھ ساتھ ہر آزمائش اللّٰہ کا انعام ہے کیونکہ اس سے گزر کے ہماری اصلاح ہوتی ہے کہ ہم کامیاب ہوئے صبر و شکر کا دامن تھاما یا اللّٰہ سے دور ہوئے

ترا کرم ہے جو سایہ فگن تو کیا غم ہے
ہزار بار مرے سر سے آسماں گزرے
(مبارک مونگیری)

پروردگار! ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا ، مصائب و مشکلات پر صبر کرنے والا اور اپنے دوستوں کا مددگار بنا
ہمارے گناہوں کی وجہ سے اپنے انعام و اکرام سے محروم نہ فرمانا. ہم سوال کرتے ہیں تجھ سے سکون بخش زندگی،
رزق میں فراخی اور نیک اعمال کا.
دعا ہے پروردگار ہم سب کو سکون قلب عطا فرماۓ اور تاحیات ایمان وعافیت کے ساتھ تندرست سلامت اور شاد و آباد رکھے کسی کامحتاج نہ کرے اور ہر وقت اپنی پناه میں رکھے.
محمد و آلِ محمد کی سچی مودت و معرفت حاصل ہو
آمین یا رب العالمین

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
“روبی عابدی”

“اللّٰہ کے انعام و اکرام کیا ہیں؟” پر 1 تبصرے

تبصرہ کریں